.

شام میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی فوج کا نیا حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی فوج نے ایک نیا فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایرانی مراکز کو غیرمعمولی نقصان پہنچائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اتوار اور سوموار کی درمیانی شب اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں گھس کر ایران کی 'فیلق القدس' کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب شامی رجیم نے اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے ساتھ دمشق اوردیگر مقامات پر اسرائیلی بمباری کے نتائج پر سخت تنبیہ کی ہے۔

شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی محکمہ دفاع نے اسرائیلی طیاروں کی طرف سے داغے گئے متعدد میزائل فضاء ہی میں تباہ کردیئے گئے۔

خبر رساں ایجنسی 'سانا' کے مطابق فضائی دفاع نے اسرائیل کے متعدد جنگی طیاروں کو جنوبی شام میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے سے روک دیا۔

قبل ازیں اتوار کو اسد رجیم کے قریبی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ فضائی دفاع نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے 7 بم مار گرائے تھے۔