مالی میں حملے کے نتیجے میں عالمی امن فوج کے 10 اہلکار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افریقی ملک ملک مالی میں مسلح شدت پسندوں کے حملے میں اتوار کے روز عالمی امن فوج کے کم سے کم 10 اہلکار ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عالمی امن فوج کے دستے پرحملے میں‌ملوث عناصر کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

خیال رہےکہ شمالی مالی میں انتہا پسند گروپوں کے خلاف عالمی امن فوج اور فرانسیسی فوج تعینات ہے۔

مالی میں سرگرم انتہا پسند گروپوں کو افریقی ساحلی خطے کی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کی طرف سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز شمالی علاقے اجولھوک میں نامعلوم مسلح افراد نے عالمی امن فوج کے کیمپ پر حملہ کردیا تھا۔ حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔ حملےمیں عالمی امن فوج کے 10 اہلکار ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں