یمن: حوثی ملیشیا نے زبید میں تاریخی اور نادر مخطوطے لوٹ لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ باغی حوثی ملیشیا نے اتوار کے روز زبید شہر کے تاریخی قلعے میں واقع کتب خانے سے تاریخی اور علمی مخطوطے اور کتابیں لوٹ لیں۔ ان میں میں بعض نادر نوعیت کا مواد بھی شامل ہے۔ زبید شہر یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں واقع ہے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا نے تاریخی شہر زبید کی تہذیب اور تاریخ پر مشتمل کتابوں اور آثاریاتی مخطوطوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ علاوزہ ازیں کتب خانے کا جنریٹر بھی لوٹ کر لے گئے۔

زبید شہر تیرہویں صدی عیسوی سے پندرہویں صدی عیسوی تک یمن کا دارالحکومت رہا۔ تاریخی اور آثاریاتی حوالے سے یہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں