.

اسرائیل اور یوکرین کے درمیان آزاد تجارت کا سمجھوتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل اور یوکرین کے درمیان آزاد تجارت کا سمجھوتا طے پا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں سوموار کو یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں اس سمجھوتے پر دست خط کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اس سمجھوتے پر گذشتہ کئی سال سے کام کررہے تھے۔

پوروشینکو نے سمجھوتے پر دست خط کو سراہا ہے اوراس کو تاریخی دن قرار دیا ہے۔انھوں نے قبل ازیں مقبوضہ بیت المقدس میں ہولو کاسٹ کی یاد گار یاد ویشم کا دورہ کیا اور ا سرائیلی صدر ریوون رولین سے ملاقات کی اور ان سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاہے۔