.

سعودی ولی عہد کی سنگاپور کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنگاپور کے نائب وزیراعظم اور اقتصادی پالیسیوں کے رابطہ وزیر تھرمن شموگارتنم سے ملاقات کی۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی سیکٹر میں تعاون مضبوط بنانے کے لیے تابناک مواقع زیر بحث آئے۔

اس موقع پر سنگاپور کی جانب سے سعودی کے پروگرام ویژن 2030 کے پروگراموں اور منصوبوں میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور دونوں شخصیات نے مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔