شاہ سلمان کی ٹیلیفون پر بحرینی وزیراعظم کی عیادت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے ٹیلیفون پر بحرین کے وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ سے ان کی خیریت دریافت کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان نے بیماری سے جلد صحت یابی پر خلیفہ بن سلمان کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

دوسری جانب بحرین کے وزیراعظم نے شاہ سلمان کی طرف سےعیادت کرنے پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کی زندگی اور صحت کی سلامتی کی دعا کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں