مغربی کنارہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق پیر کی شب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو موت کی نیند سلا دیا۔ یہ واقعہ نابلس شہر کے جنوب میں پیش آیا۔

وزارت صحت کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ فلسطینی شہری قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ اس سے کچھ دیر قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ علاقے میں چاقو سے حملے کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی کو "قابو" کر لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایک فلسطینی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو کے وار کرنے کی کوشش کی جس پر ایک دوسرے فوجی نے مذکورہ فلسطینی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں