.

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں 'حماس' کے ٹھکانوں پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بیت لاھیا اور عسقلان کے مقامات پر عسکری تنظیم 'حماس' کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

ادھر غزہ میں کشیدگی کے بعد صہیونی ریاست کی عسکری قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

غزہ میں منگل کے روز اسرائیلی ٹینک سے گولہ باری میں حماس کاایک رکن جاں‌بحق ہوگیا تھا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ تازہ گولہ باری سرحد پر دراندازی کے دوران اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے اور عنیگیو کے مقام پر پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا رد عمل ہے۔