شام میں اردن کے قائم مقام سفیر نے ازسر نو اپنے کام کا آغاز کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کی حکومت نے اتاشی کے عہدے کے سفارت کار کو شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم مقام سفیر مقرر کیا ہے۔

’’العربیہ‘‘ کے مطابق اردنی وزارت خارجہ وسمندر پار امور کے ترجمان سفیان سلمان القضاۃ نے بتایا کہ اتاشی کے عہدے کے ایک سفارت کار کو شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم مقام سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں سنہ 2011ء سے جاری لڑائی کے دوران اردن نے دمشق میں اپنا سفارت خانہ بند نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمان شام کے بحران کے آغاز ہی سے تنازع کے سیاسی حل پر زور دیتا رہا ہے۔

’’ہم شام میں ایک ایسے سیاسی حل کے خواہاں ہیں جو شامی عوام کے لیے قابل قبول ہو، شام کی وحدت اور سالمیت کا ضامن، پناہ گزینوں کی واپسی کی راہ ہموار کرنے کا ذریعہ اور شام کے امن استحکام کا سبب بنے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں