.

یمن : اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور جنرل کمائرٹ صنعاء سے روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں ذرائع نے العربیہ نیوز چینل کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس الحدیدہ میں میں اقوام متحدہ کے نگراں مبصر مشن کے سربراہ پیٹرک کمائرٹ کے ہمراہ صنعاء سے کوچ کر گئے۔

ادھر یمنی حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کمائرٹ اور گریفتھس کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔ ان اختلافات نے کمائرٹ کی جانب سے الحدیدہ کی بندرگاہ پر حوثیوں کے رچائے گئے انخلا کے ڈرامے پر اعتراض کے بعد جنم لیا۔ اس ناٹک میں حوثیوں نے پہلے اپنے سادہ لباس میں ملبوس عناصر کو بندرگاہ سے ہٹا لیا اور پھر اسے ساحلی پولیس کی فورس میں ملبوس اپنے ہی عناصر کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کمائرٹ نے گریفتھس کی جانب سے حوثیوں کی خوشنودی کے برتاؤ کو مسترد کرتے ہوئے ان کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا ارادہ کیا۔

حوثیوں کی جانب سے مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت، کمائرٹ کی شرکت میں رکاوٹ پیدا کرنے اور کمائرٹ کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سربراہ نے مشترکہ کمیٹی کے اجلاسوں کو سکیورٹی وجوہات کے سبب یمن سے باہر منتقل کرنے کی تجویز پیش کی۔

یہاں سے گریفتھس اور کمائرٹ کے بیچ اختلافات نے جنم لیا۔

یمن میں باغیوں کی جانب سے درپیش رکاوٹوں اور گریفتھس کے عدم تعاون کے سبب کمائرٹ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو یہ درخواست پیش کرنے پر مجبور ہو گئے کہ انہیں یمن میں ان کے مشن سے سبک دوش کر دیا جائے۔