.

یمن : صنعاء میں میزائلوں اور ہتھیاروں کے دو گوداموں میں دھماکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں العربیہ کے ذرائع نے صنعاء میں دو زور دار دھماکوں کی خبر دی ہے۔

ان میں پہلا دھماکا دارالحکومت کے جنوب میں شارع تعز کے نزدیک میزائلوں اور ہتھیاروں کے ایک گودام کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ہوا۔

دوسرا دھماکا صنعاء کے جنوب میں ہی تیل کی کمپنی کے مقابل ایک ڈپو پر بم باری کا نتیجہ تھا۔ اس ڈپو میں میزائل، راکٹ اور دیگر ہتھیار جمع کیے گئے تھے۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔