اسد رجیم نے سفارت کاروں کے لیے خصوصی ویزوں کا اجراء روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپی ہائی کمیشن کے مطابق شامی صدر بشارالاسد نے یورپی یونین کے سفارت کاروں کا دمشق میں داخلہ روکنے کے لیے خصوصی ویزے جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

یورپی ہائی کمیشن کے مقرب اخبار کی ایک صحافیہ نے بتایا کہ بشارالاسد کی حکومت نےیورپی سفارت کاروں کو دمشق میں دخلے کے لیے خصوصی ویزے جاری کرنے پر پابندی عاید کردی ہے۔

یورپی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ شام میں سفارت کاروں کے داخلے کو ممکن بنانے کے لیے تمام ذرائع استعمال کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

یورپی یونین کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ رواں ماہ جنوری سے شامی حکومت نے وجہ بتائے بغیر خصوصی سفارتی ویزوں‌کا اجراء روک دیا ہے۔ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ وہ شام میں جنگ زدہ علاقوں میں امدادی آپریشن میں مدد کرکے لیے جانا چاہتے ہیں مگر شامی حکومت انہیں ملک میں داخلے سے روک رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں