اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کے علاقوں غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مشرقی رفح میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 25 سالہ ایھاب عطا اللہ حسین عابد شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے فلسطینیوں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ غزہ میں ہفتہ وار حق واپسی مظاہروں میں شریک تھے۔

ادھر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔ سلواد میں فلسطینی شہری جمعہ کی نماز کے بعد یہودی آباد کاری اور اراضی ہتھیانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران قابض فوج نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں