اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے: حسن نصراللہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی وقت جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم انہوں نے لبنان کے داخلی بحران پر کسم قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

'المیادین' ٹی وی چینل کودیےگئے انٹرویو میں حزب اللہ کے سربراہ نے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ ہم حالت جنگ میں ہیں اور کسی بھی وقت صہیونی ریاست کےساتھ بڑے پیمانے پرجنگ چھڑ سکتی ہے۔ جنگ کی صورت میں اسرائیل شام اور لبنان میں حزب اللہ کی شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں کےدوران اسرائیل نےشام میں حزب اللہ اور ایران کی تنصیبات پرحملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اسرائیل کے حملوں میں حزب اللہ اپنے اہم کمانڈروں عماد مغنیہ، سمیر قنطار اور کئی دوسرے اہم رہ نمائوں کو کھو چکی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ سے جب اسرائیل کی سرحد پرکھودی گئی سرنگوں اور ان کی اسرائیلی فوج کی جانب سے مسماری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان سرنگوں کی کوئی خاص اہمیت نہیں تھی۔ ان میں سے بعض13 سال پرانی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں