حوثی باغیوں نے سابق وزیر ثقافت کو اغواء کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے سابق وزیر ثقافت خالد الرویشان کو اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب صنعاء گورنری کے علاقے خولان الطیال میں ایک کارروائی کےدوران سابق وزیر کو اغواء کیا۔ الرویشان کا شمال یمن کے دانشور طبقے میں ہوتا ہے اور وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

ادھر عالمی ادارہ خوراک نے شہریوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک نے ساحلی علاقے الحدیدہ میں گندم کے گوداموں کو نذرآتش کرنے اور حوثی ملیشیا کی جانب سے خوراک کے مراکز پرحملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں