.

عراق: دو بم حملوں میں چار پولیس اہلکار ہلاک ، 11زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے شمالی علاقے میں دو بم حملوں میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔عراقی حکام کے مطابق شمالی عراق میں پولیس کے قافلوں کو ان حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراقی پولیس کے ایک چیف کرنل مجید غطران نے بتایا ہے کہ اتوار کو شمالی قصبے شرکت کے نزدیک پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی ایک بس کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔اس حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس بم دھماکے کی اطلاع پا کر جائے وقوعہ کی جانب آنے والے پولیس اہلکاروں کو ایک اور بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں تباہ ہوگئی ہے ۔اس واقعے میں دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

فوری طور پر کسی گروپ نے اس دونوں بم حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔تاہم داعش کے جنگجوؤں نے اس علاقے میں دسمبر 2018ء میں عراقی فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد سےگوریلا حملے شروع کررکھے ہیں اور وہ عراقی سکیورٹی فور سز اور عام شہریوں کو ان حملوں میں نشانہ بناتے رہتے ہیں۔