بحرین: قطر کے لیے مخبری کا الزام، جمعیۃ الوفاق کے سربراہ کو حتمی جیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین میں کورٹ آف کیسیشن نے حزب اختلاف کی کالعدم جماعت جمعیۃ الوفاق کے سربراہ علی سلمان اور اس کے دو ساتھیوں کی عمر قید کی سزا کی توثیق کر دی ہے۔ تینوں افراد پر قطر کے لیے مخبری انجام دینے اور دفاعی راز حوالے کرنے کا الزام ہے۔

پیر کے روز کورٹ آف کیسیشن کی جانب سے جاری فیصلہ حتمی ہے اور اس کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔ یاد رہے کہ جمعیۃ الوفاق کو بحرین کی عدلیہ پہلے ہی تحلیل کر چکی ہے۔

بحرین کی ایک عدالت نے گزشتہ برس جون میں علی سلمان اور اس کے دو ساتھیوں کو مذکورہ الزامات سے بری کر دیا تھا جس کے بعد استغاثہ نے اس مقدمے کا دوبارہ آغاز کیا۔

علی سلمان کو 2014 میں حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ اس وقت اشتعال انگیزی اور وزارت داخلہ کی ہتک کے الزامات سے متعلق علاحدہ مقدمات میں چار سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

جولائی 2016 میں بحرین کی عدلیہ نے جمعیۃ الوفاق اور اسی طرح سیکولر تنظیم جمعیۃ "وعد" کو تحلیل کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں