.

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی غیرعلانیہ دورے پر صنعاء آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس پیر کے روز غیرعلانیہ دورے پر صنعاء پہنچ گئے۔

اس سے قبل ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ جنرل پیٹرک کمائرٹ بھی اقوام متحدہ کے مبصرین کی ٹیم کے ساتھ یمن کے شہر الحدیدہ واپس آ گئے۔ وہ اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل درامد کی نگرانی کے لیے مشترکہ رابطہ کار کمیٹی میں دوبارہ کام شروع کریں گے۔

یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی نے انکشاف کیا کہ کمائرٹ کی واپسی حوثی ملیشیا کی جانب سے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کو کرائی گئی اُس یقین دہانی کے بعد ہوئی جس میں باغیوں نے اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل درامد کا وعدہ کیا ہے۔ تاہم راجح بادی نے باور کرایا کہ حوثی ملیشیا اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرے گی۔