اقتصادی چیلنجوں کا سامنا، سعودی عرب کا سوڈان کے ساتھ اظہار یک جہتی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے سوڈان کو درپیش حالیہ اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں خرطوم کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

اس موقف کا اعلان منگل کے روز ریاض کے قصر یمامہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی صدارت میں ہونے والے سعودی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

مملکت کے وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے اجلاس کے بعد سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کو دیے گئے بیان میں کہا کہ سعودی عرب خادم حرمین شریفین کی قیادت میں برادر ممالک کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز یہ باور کرا چکے ہیں کہ سوڈان کا امن مملکت کا امن اور سوڈان کا استحکام مملکت کا استحکام ہے۔ اس سلسلے میں ایک وزارتی وفد سوڈان بھیجا گیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ تجارتی تبادلے میں اضافہ کیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں