.

مسجد نبوی میں بارش کا پُرکیف منظر!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ایک فوٹیج تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے جس میں مسجد نبوی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ہونے والی بارش کا پرکیف منظر دکھایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اس منظر کو غیرمعمول طورپر سراہا گیا ہے۔ موبائل کیمرے سے یہ فوٹیج اس وقت بنائی گئی جب مسجد نبوی موسلا دھار بارش میں گھری ہوئی تھی اور اس کے باوجود زائرین مسجد کے صحن میں گھوم رہے تھے۔ ٹوئٹر پرصارفین نے مسجد نبوی میں بارش کے دلفریب منظر کوغیرمعمولی حد تک پسند کیا ہے۔