.

ہم سیٹلائٹ ٹیکنالوجی پر کام کرتے رہیں گے: علی شمخانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی میزائل صلاحیت پر کوئی مذاکرات قابل قبول نہیں ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق منگل کے روز حاتمی نے اپنے بیان میں یورپی ممالک اور امریکا کی جانب سے تہران کے پاس موجود میزائل ٹیکنالوجی پر روک لگانے کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔

ادھر ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی کا کہنا ہے کہ ایران کا میزائل کی پہنچ بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ مغربی ممالک کے دباؤ کے باوجود مصنوعی سیاروں کی ٹیکنالوجی پر کام جاری رکھے گا۔

ایرانی ٹی وی اینڈ ریڈیو کارپوریشن کے مطابق علی خامنہ ای کے مقرب معاون شمخانی نے کہا کہ "عسکری میزائلوں کی پہنچ بڑھانے کے حوالے سے ایران کو سائنسی یا آپریشنل قیود کا سامنا نہیں تاہم اپنے دفاعی نظریے پر اعتماد کرتے ہوئے وہ موجودہ میزائلوں کے ہدف کے نشانہ بنانے کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر مسلسل کام کرتا رہے گا"۔