سعودی عرب : بدعنوانی میں ملوث 126 سرکاری ملازمین معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں بلدیاتی اور دیہاتی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں 126 ملازمین کو بدعنوانی میں ملوث ہونے کے سبب کام سے روک دیا گیا ہے۔

منگل کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مختلف سکریٹریٹس اور میونسپلٹیز میں 126 سرکاری ملازمین کو مختلف معاملات میں ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ ان امور میں مالی اور انتظامی بدعنوانی، قانون کی خلاف ورزیاں، اثر و رسوخ سے ناجائز فائدہ اٹھانا اور اختیارات کا غلط استعمال شامل ہے۔

بیان کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات میں ریاض، جدہ، مکہ مکرمہ، الاحساء، الباحہ، الجوف، شمالی سرحدوں، الشرقیہ، طائف، تبوک، جازان، حائل، حفر الباطن، نجران اور القصیم کے سکریٹریٹس کو شامل کیا گیا۔

وزارت نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے ملزمان کے خلاف تمام قانونی اقدامات کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں