شام میں محاذ آرائی سے بچنے کے لیے اسرائیل اور روس کے درمیان مذاکرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں کسی قسم کی فوجی محاذ آرائی سے بچنے اور رابطہ کاری کے لیے اسرائیل اور روس کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
منگل کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے روسی حکام کے ساتھ 'فوجی ہم آہنگی' اور شام میں دونوں ملکوں‌کی فوجوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرائو سے بچانے کے لیے بات چیت کی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کےدفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم اور روسی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام میں دونوں فوجوں کے ممکنہ ٹکرائو سے بچانے پر بات چیت کی گئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔

ادھر شام کے لیے روس کے خصوصی ایلچی الیگذنڈر لافرینٹیبیف اور نائب وزیر خارجہ سیرگی فیرشینمن نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اسرائیل کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا۔

قبل ازیں روس اور اسرائیلی عہدیداروں‌نے 17 جنوری کو ملاقات کی تھی جس میں دونوں ملکوں‌نے شام میں محاذ آرائی سے بچنےپر اتفاق کیا تھا۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے شام میں اسد رجیم اور ایرانی تنصیبات پر حملے تیز کردیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں