لبنانی حکومت اسی ہفتے تشکیل پاجائے گی:رکن پارلیمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنانی پارلیمان کے ایک رکن عبدالرحیم مراد نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسی ہفتے نئی قومی حکومت تشکیل پاجائے گی۔

عبدالرحیم مراد شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی قیادت میں بلاک میں شامل چھے سنی ارکان میں سے ایک ہیں۔ان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آیندہ 24 سے 48 گھنٹے میں نئی حکومت تشکیل پاسکتی ہے؟ تو انھوں نے الجدید ٹی وی کو اس کے جواب میں بتایا کہ’’مجھے یقین ہے کہ یہ حکومت تشکیل پاجائے گی کیوں کہ آ ج اس کے لیے ماحول سازگار ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ مسیحی رکن پارلیمان جبران باسل نے گذشتہ دوروز سے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز کررکھی ہیں۔

واضح رہے کہ سنی بلاک سے تعلق رکھنے والے چھے ارکان کی کابینہ میں نمایندگی ہی دونوں بڑے بلاکوں کے درمیان باعث نزاع بنی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے سعد الحریری کے زیر قیادت نئی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر ہورہی ہے۔

سعدالحریری نے بھی منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ ہفتہ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے فیصلہ کن اہمیت کا حامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں