مارٹن گریفتھس کی الحدیدہ سے روانگی، حوثیوں کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کے الحدیدہ شہر سے کوچ کرنے کے چند ہی گھنٹوں بعد حوثی ملیشیا نے فائر بندی کی خلاف ورزی کر ڈالی۔

زمینی ذرائع کے مطابق منگل کی شام التماس کے علاقے میں حوثی ملیشیا کی یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ بدھ کی صبح صادق تک جاری رہا۔ اس دوران التماس کے علاوہ الحدیدہ شہر کے بعض جنوبی اور مشرقی علاقوں میں حوثی ملیشیا کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

مقامی آبادی کے مطابق جھڑپوں میں فریقین نے مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

دریں اثنا الحدیدہ صوبے کے جنوبی شہر حیس کو حوثی ملیشیا کی جانب سے مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جب کہ شہر میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔

ادھر تعز صوبے کے مغربی دیہی علاقے میں مقبنہ کے محاذ پر ایک بار پھر یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی حوثی ملیشیا کے ساتھ لڑائی شروع ہو گئی۔ اس دوران یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کا حملہ پسپا کر دیا۔

عسکری ذریعے نے تصدیق کی کہ یمنی فوج نے العوید اور البارقہ کے پہاڑوں میں ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد حملے کو ناکام بنا دیا۔ جھڑپوں میں متعدد حوثی باغی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں