حماس کی اپنے حامیوں سے مزاحمتی سرگرمیوں میں مدد کے لیے بٹ کوائن بھیجنے کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غزہ کی حکمراں فلسطینی جماعت حماس نے اپنے حامیوں سے بٹ کوائن کے ذریعے فنڈز بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

حماس کے عسکری شعبے کے ایک ترجمان نے اپنے حامیوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے اور اس میں ان پر زور دیا ہے کہ ’’وہ ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کے ذریعے مزاحمت کی مدد کریں ‘‘۔

اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ رقوم بھیجنے کے طریق کار کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔حماس اس وقت سخت مالی بحران سے دوچار ہے اور بنک بھی اس کے لیے براہ راست رقوم کا لین دین نہیں کررہے ہیں۔ بٹ کوائن نے حماس کی اس اپیل پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ترجمان نے اسرائیل پر حماس کی مالیات تک رسائی روکنے کا الزام عاید کیا ہے۔حماس کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس کے عسکر ی شعبے کو ایران سے نمایاں مالی امداد مل رہی ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ رقوم کن ذرائع سے غزہ میں منتقل کی جارہی ہیں۔

بٹ کوائن کو ماضی میں زیر زمین ویب گاہوں کے ذریعے رقوم کی منتقلی پر تنقید کا سامنا رہا ہے اور لوگ ان ویب گاہوں کے ذریعے اس کرنسی سے منشیات اور اسلحہ خرید کرتے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں