.

حوثیوں نے الحدیدہ جنگ بندی کی ہزار خلاف ورزیاں کیں : قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے الحدیدہ کے باہر حوثیوں کے 10 تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ عرب اتحاد حوثیوں کو سویڈن معاہدے کی پاسداری پر مجبور کرنے کے لیے زیادہ بہتر طور پر طاقت کے استعمال کے لیے تیار ہے۔

قرقاش نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ حوثیوں کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری طور پر حرکت میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو فائر بندی اور سیاسی عمل کو برقرار رکھنے کے لیے حوثیوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ روکنا ہو گا۔

قرقاش نے باور کرایا کہ الحدیدہ میں فائر بندی کے آغاز کے بعد سے حوثیوں نے ہزار بار خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا۔

اماراتی وزیر مملکت نے کہا کہ حوثی ملیشیا مبصرین کے مشن میں رکاوٹ ڈال رہی ہے اور امدادی بحری جہازوں کو بندرگاہوں میں داخل ہونے سے روک رہی ہے۔

قرقاش کے مطابق حوثی ملیشیا نے امدادی قافلوں اور عام بازاروں کو بھی مارٹر گولوں سے بم باری کا نشانہ بنایا۔