یمن کے مختلف شہروں میں حوثیوں کی بچھائی سات ہزار بارودی سرنگیں تلف کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کی رٹ کی بحالی کے لیےسرگرم عرب فوجی اتحاد نے یمنی فوج کے ساتھ مل کر ملک کے مختلف شہروں میں حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی ہزاروں بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے عرب اتحادی فوج کے ساتھ مل کر صعدہ اور الجوف گورنریوں کو ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ کے اطراف اور کتاف البقع میں نصب کی گئی سات ہزار بارودی سرنگیں تباہ کی ہیں۔

صعد میں متعین یمنی فوج کی انجینیر نگ یونٹ کے کمانڈر کرنل سیف السفلی نے کہا کہ عرب اتحادی فوج کے تکنیکی ماہرین کی معاونت سے ملٹری انجینیرنگ کے اہلکاروں نے مختلف شکلوں اور حجم کی کم سے کم سات ہزار بارودی سرنگیں تلف کی ہیں۔

یمنی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شہریوں اور قصبوں کے وسط میں آبادی کے اندر بارودی سرنگیں نصب کرتی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات بڑھ گئے ہیں۔
قبل ازیں یمنی فوج کی طرف سے کہاگیا تھا کہ گذشتہ برس اس نے ملک کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی بچھائی 20 ہزار بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں