.

ایران حوثیوں کو ماہانہ 30 ملین ڈالرکی امداد پہنچا رہا ہے: یمنی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اب بھی حوثی ملیشیا کی بھرپور مالی مدد کررہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن فوج کے ترجمان بریگیڈیئر عبدہ مجلی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران حوثی شدت پسندوں کو ماہانہ 30 ملین ڈالر کی امداد پہنچا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کی جانب سے حوثی باغیوں کو ہزاروں کی تعداد میں بارودی سرنگیں اور عالمی سطح پرممنوعہ ہتھیار فراہم کیے جاتے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے مآرب گورنری میں ایک پریس کانفرنس کےدوران حوثیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ باغی سویڈن جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے مرتکب ہیں۔ بریگیڈیئر عبدہ مجلی کا کہنا تھا کہ یمن کی سرکاری فوی نے باغیوں کے خلاف متعدد محاذوں‌پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری فوج نے حالیہ ایام میں حجۃ گونری کے حرض ڈاریکٹوریٹ مین المزرق محاذ،حوثیوں کےگڑھ صعدہ میں اہم مقامات، باقم ڈاریکٹوریٹ ، جبال ضرائب،العش اور کوخ مران پہاڑی علاقوں سے حوثیوں کو پسپا کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سویڈن جنگ بندی اعلان پر عمل درآمد کے بعد اب تک حوثیوں کی جانب سے اس معاہدے کی 760بار خلاف ورزی کی گئی ہے۔