باسیج فورس کے اڈے پر حملہ، ایک شخص ہلاک پانچ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں داخلی سیکیورٹی کے اہم ادارے باسیج فورس کے ایک اڈے پر حملہ ہوا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ٹی وی رپورٹ میں باسیج فورس اڈے پر حملے کو ’’دہشت گردی‘‘ کی کارروائی قرار دیا گیا، تاہم اس کی زیادہ تفصیل سامنے نہیں آئی۔

باسیج فورس کے حملے کا ہدف بننے والی بیس سیستان بلوچستان کے علاقے میں واقع ہے۔ یہ علاقہ منشیات اور اسلحہ سمگلروں کا گڑھ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں