عراق اور اردن کے درمیان سرحد پر مشترکہ صنعتی زون کا افتتاح ، گذرگاہ کھل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عراق اور اردن نے اپنے درمیان سرحدی علاقے میں ایک مشترکہ صنعتی زون کا افتتاح کیا ہے۔

عراق ،اردن سرحد پر ہفتے کے روز منعقدہ اس صنعتی زون کی افتتاحی تقریب میں اردنی وزیراعظم عمرالرزاز اور ان کے عراقی ہم منصب عادل عبدالمہدی نے شرکت کی ہے۔اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آج عراق اور اردن کے درمیان واقع سرحدی گذرگاہ کو بھی باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عراق کے اردن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے پر داعش کا قبضہ تھا اور اس جنگجو گروپ کی شکست کے بعد سے دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔

دونوں ممالک میں دسمبر میں ایک سجھوتا بھی طے پایا تھا جس کے تحت تیل کی دولت سے مالا مال عراق اردن کو یومیہ 10 ہزار بیرل تیل کم قیمت پر مہیا کرے گا۔

عراقی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اردنی حکام نے نوادرات کے 1300 نمونے بھی عراقی حکام کے حوالے کیے ہیں۔ اردنی حکام نے انھیں اسمگلروں سے ضبط کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں