.

قطر نے پہلی مرتبہ ایشین فٹبال کپ جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیجی ریاست قطر کی فٹ بال ٹیم نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں جاپانی ٹیم کو ہرا کر ایشیا کپ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ممالک کی ٹیموں کا 17واں سالانہ مقابلہ متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ہوا۔ جمعہ کے روز ابو ظبی کے زاید سٹی اسٹیڈیم میں ہونے والے کھیل میں قطری ٹیم نے اپنی حریف جاپانی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

میچ کا آغاز قطری ٹیم کے المعز علی عبداللہ نے 12 منٹ میں گول کر کے کیا۔ اس کے بعد ان کے ساتھی فٹبالر عبدالعزیز ھاتم بھی دوسرے رائونڈ میں میچ کے 27 ویں منٹ میں شامل ہو گئے۔

دوسرے رائونڈ میں جاپانی کھلاڑی تاکومی مینا مینو نے 69 ویں منٹ جوابی وار کیا مگر کھیل کے 83 ویں منٹ میں قطری ٹیم کے اکرم حسن عفیف نے اپنا تیسرا گول کیا۔ اس طرح میچ ایک اور تین کے مقابلے کے بعد ختم ہو گیا۔

جاپانی ٹیم متعدد بار ایشیا کپ جیت چکی ہے مگر ایشیا کپ میں یہ جاپانی ٹیم کی پانچویں شکست ہے۔ سنہ 2011ء میں قطر کی میزبانی میں‌ ہونے والے ایشیا کپ میں جاپانی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔

جاپانی ٹیم نے سابقہ پانچ مراحل شاندار کامیابی کے ساتھ طے کیے مگر فائل میں وہ قطری ٹیم کے سامنے ڈھیر ہو گئی۔