حاکم دبئی سعودی عرب میں العلا کے تاریخی اور قدرتی حسن سے متاثر

الشیخ محمد بن راشد کی سعودی عرب میں گھڑ دوڑ مقابلے کی تقریب میں شرکت، العلا کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین کپ کے حصول کے لیے ہونے والے گھڑ دوڑ کے مقابلے میں شرکت کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سعودی عرب کے تاریخی علاقے العلا کا دورہ کیا۔ ان کے صاحبزادے اور دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان نے اپنے والد کے ہمراہ العلا کے سیاحتی دورے کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جنہیں غیر معمولی طوپر سراہا گیا ہے۔

الشیخ راشد آل مکتوم نے سعودی عرب کے اس تاریخی علاقے کے دورے کے دوران تاریخی مقامات کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا اور وہ ان تاریخی مقامات اور علاقے کے قدرتی حسن کو دیکھ کر بے حد متاثر ہوئے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہونے والے گھڑ دوڑ کے مقابلے میں M7 اور MRM نامی ٹیموں کے درمیان مقابلہ تھا جس میں 12 ملکوں کے 237 گھوڑے شامل کیے گئے تھے۔

اس مقابلے کا اہتمام العلا گورنری کی شاہی اتھارٹی کی طرف سے کرایا جاتا ہے جس میں جیتنے والے کو خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کپ پیش کیا جاتا ہے۔ اس کی مالیت 15 ملین ریال رکھی گئی ہے۔

مقابلے میں شامل گھوڑے چار مختص راستوں سے 120 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہیں اور انہین یہ سفر آٹھ گھنٹوں میں مکمل کرنا ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں