سعودی شہریوں نے سوڈانی ڈاکٹر کی کیسے تکریم کی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کی سعودی عرب میں خدمات کے اعتراف میں مقامی شہریوں نے ایسی تکریم کی کہ ان کے حسن سلوک سے اس کی آنکھوں میں آنسو جاری ہو گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوڈانی ڈاکٹر الفاتح نے 25 سال تک عسیر کے علاقے میں النماص گورنری کے آ کر زیدان قصبے میں ایک طبی مرکز میں خدمات انجام دیں۔

ایک مقامی رہ نما الشیخ حسن الزیدانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوڈانی ڈاکٹر اور ان کے خاندان کی تکریم میں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ڈاکٹر الفاتح کی اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 55 ہزار ریال مالیت کے تحائف جمع ہوگئے تھے۔

ڈاکٹر الفاتح سعودی شہریوں کے حسن سلوک اور میزبانی سے بہت متاثر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اور میرا پورا خاندان سعودی شہریوں کی تکریم اور حسن سلوک کا شکر گذار ہے۔ میں‌ پچیس برس کا عرصہ یہاں گذارا اور مجھے آج تک کسی نے شکایت کا موقع نہیں دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں