پوپ فرانسس سے ملاقات کے لیے شیخ الازہر کی ابوظبی آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب آج اتوار کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ امارات کے دورے پر آنے والے پوپ فرانسس کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الشیخ الازھر کو ویٹی کن پوپ کے دورے کے موقع پر ابوظبی آنے کی ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان کی جانب سے باقاعدہ دعوت دی گئی ہے۔ پاپائے روم اور شیخ الازھر متحدہ عرب امارات میں انسانی رواداری کے حوالے سے ہونے والی مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ مصری عالم دین امارات میں حکماء کونسل کے اجلاس سے بھی خطاب کریں‌ گے۔

شیخ الازھر کے دورے سے قبل متحدہ عرب امارات نے ان کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ پوپ فرانسس سال 2019ء کو رواداری کا سال قرار دے چکے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے اپنے بیرون ملک دورے کے لیے متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا ہے۔ پوپ فرانسس تین روز تک امارات میں قیام کریں گے جہاں وہ یو اے ای کی سیاسی اور مذہبی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں