.

وڈیو : فلسطینی لڑکے نے گینز ورلڈ ریکارڈ کی حامل چینی بچی کو پیچھے چھوڑ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ شہر کے حالات نے فلسطین کے یوسف المہینی کو اجازت نہ دی کہ وہ بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کر کے جسمانی فٹنس سے متعلق گینز ورلڈ ریکارڈ کو توڑے۔ تاہم اس 13 سالہ لڑکے نے ایم بی سی کی اسکرین پر نشرے ہونے والے پروگرام "نجوم صغار" (ننھے ستارے) میں کے دوران عالمی ریکارڈ پاش پاش کر ڈالا۔

یوسف 4 برس کی عمر سے غیر معمولی جسمانی لچک کے کرتب بالخصوص گیند کی طرح آگے قلابازی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اس نے چین کی ایک بچی کی جانب سے بنائے گئے گینز ورلڈ ریکارڈ کو توڑ دیا۔

جی ہاں یوسف نے وڈیو میں دکھایا جانے والا کرتب 13.21 سیکنڈ میں مکمل کر لیا جب کہ چینی بچی نے اس کرتب کا مظاہرہ کرنے میں 15 سیکنڈ کا وقت لگایا تھا۔