.

پُراسرار آتش زدگی کے نتیجے میں ایران کے تین خلائی سائنسدان ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے خبر رساں اداروں کے مطابق ایک خلائی تحقیقاتی مرکز میں پراسرار آتش زدگی کے نتیجے میں تین خلائی سائنسدان ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے 'ایسنا' نے ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر محمد جواد آذری جھرمی کاایک بیان نقل کیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ تین خلائی سائنسدان پُراسرار آتش زدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ حکام اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم اس کی وجہ سامنے نہیں لائی گئی۔

امریکا اور مغرب کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود ایران خلائی شٹل زمین کے مدار میں‌ بھیجنا چاہتا ہے تاکہ وہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو مزید آگے بڑھا سکے۔

جنوری میں ایران نے ایک مصنوعی سیارہ خلاء میں بھیجنے کی کوشش کی تھی وہ مطلوبہ رفتار نہ ہونے کی وجہ سے خلاء میں نہیں پہنچ پایا تھا۔