ابوظبی میں اماراتی بچی پوپ فرانسیس کی جانب لپک پڑی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ابوظبی کے دورے پر آئے ہوئے ویٹی کن پوپ فرانسیس کو ایک مقامی بچی نے اس وقت حیران کر دیا جب وہ منگل کی صبح زاید اسپورٹس سٹی کے اسٹیڈیم کا دورہ کر رہے تھے۔

اس بچی نے اسٹیڈیم میں موجود حاضرین کو عبور کر کے براہ راست اُس گاڑی کا رخ کیا جس میں پوپ فرانسیس سوار تھے۔ وہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ایک مذہبی تقریب کی صدارت کے لیے آئے تھے۔

سکیورٹی حکام نے اس بچی کو پوپ کے نزدیک آنے کی اجازت دے دی۔ پوپ نے بچی سے ہاتھ ملایا اور اسے پیار بھی کیا جس کے بعد وہ بچی اپنی جگہ پر واپس لوٹ گئی۔

منگل کے روز ابوظبی کے زاید اسپورٹس سٹی میں منعقد اس تقریب میں شرکت کے لیے 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد آئے تھے۔

پوپ فرانسیس ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی دعوت پر اتوار کے روز متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔ وہ ابوظبی میں بین المذاہب مکالمہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں