.

مصر:حزبِ اختلاف نے صدر السیسی کے اقتدار میں توسیع کے لیے مجوزہ ترامیم مسترد کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کی حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے صدر عبدالفتاح السیسی کے اقتدار میں توسیع کے لیے آئین میں مجوزہ ترامیم مسترد کردی ہیں۔

حزب اختلاف نے ایک اتحاد تشکیل دیا ہے جو مصر کے آئین میں صدر عبدالفتاح السیسی کی موجودہ مدت میں توسیع کے لیے مجوزہ ترامیم کی مزاحمت کرے گا۔ان ترامیم کی منظوری کی صورت صدر السیسی اپنی موجودہ مدت 2022 ء کے بعد بھی مصر کے صدر رہیں گے۔

مصر کی پارلیمان نے ان ترامیم کو ابتدائی طور پر منظور کر لیا ہے اور اب انھیں آئین کا حصہ بنانے کے لیے ان پر قومی ریفرینڈم کرایا جائے گا۔

حزب اختلاف کی ایک جماعت کرامہ کے سینیر رہ نما عبدالعزیز الحسینی نے بدھ کو بتایا ہے کہ گذشتہ روز گیارہ جماعتوں کا اجلاس ہوا تھا اور انھوں نے مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ان جماعتوں نے آئین کے دفاع اور تحفظ کےلیے ایک یونین قائم کی ہے۔اس میں سیکولر اور بائیں بازو کی جماعتیں اور پارلیمان کے ارکان شامل ہیں۔