.

کویت کے امیر کا پیغام سعودی ولی عہد کے حوالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے۔

یہ تحریری پیغام کویت کے شاہی دفتر کے امور کے نائب وزیر شیخ محمد عبداللہ المبارک نے منگل کے روز ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران ان کے حوالے کیا۔

ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان اخوت پر مبنی تعلقات کے علاوہ خطے میں حالات اور واقعات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع سعودی عرب کے وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العيبان اور سعودی عرب میں کویتی سفارت خانے کے ناظم الامور سعود الحربی بھی موجود تھے۔