اسرائیلی حملوں کے بعد ایران اپنا اڈا دمشق سے باہر منتقل کرنے پر مجبور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ ایران شام کے دارالحکومت دمشق میں موجود اپنے مراکز کو وہاں سے دور حمص اور تدمر کے درمیان منتقل کر رہا ہے۔

العربیہ چینل کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود اپنا اسلحہ سپلائی آپریشن کنٹرول روم حمص اور تدمر کے درمیان 'ٹی فور' اڈے پر منتقل کرنے کا خواہاں ہے۔

اخباری رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے یہ فیصلہ اسرائیل کی طرف سے دمشق کے بین الاقوامی فوجی ہوائی اڈے کو بمباری سے نشانہ بنانے کے بعد کیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران اللاذقیہ شہرمیں میزائل اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک نیا کارخانہ بھی بنا رہا ہے جسے حزب اللہ ملیشیا بھی استعمال کرتی رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں