صنعاء: حوثیوں کے جاسوس طیاروں کے ڈپو پر عرب اتحاد کا فضائی حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے دارالحکومت صنعاء میں بعض ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اتحاد نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کی خاطر ان مقامات سے دور رہیں۔

جمعے کی شام جاری بیان میں عرب اتحاد نے بتایا کہ شہریوں کے تحفظ کے واسطے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور مذکورہ مقامات پر حملہ بین الاقوامی قانون کی رعائت کے ساتھ کیا گیا۔

بیان کے مطابق بم باری میں جاسوس طیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ عرب اتحاد نے یکم فروری کو ایک اعلان میں صنعاء کے مشرق میں اسی طرح کی ایک کارروائی کا اعلان کیا تھا جس میں جاسوس طیاروں کی تیاری اور ان کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب اتحاد کا مزید کہنا ہے کہ یمن کے لیے بنیادی ضرورت کی اشیاء، پٹرولیم مصنوعات اور غذائی مواد لے کر آنے والے 27 بحری جہازوں کو اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا نے 18 روز سے 5 بحری جہازوں کو الحدیدہ کی بندرگاہ میں داخل ہونے سے روک رکھا ہے۔

عرب اتحاد کے بیان میں اس امر کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ الحدیدہ کے شمال میں الصلیف کی بندرگاہ میں 3 ہفتوں سے کوئی جہاز لنگر انداز نہیں ہوا۔ اتحاد کے مطابق 29 فضائی اور 6 زمینی اجازت ناموں کے علاوہ قافلوں کی حفاظت کے لیے 127 پرمٹ جاری کیے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں