حجور قبائل کے ساتھ لڑائی کے بعد حوثیوں کی وحشیانہ کریک ڈاون مہم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے شمال مغربی علاقے حجۃ میں حجور قبائل کے ساتھ لڑائی کے بعد حوثی باغیوں نے علاقے میں وسیع پیمانے پرکریک ڈاون مہم شروع کی ہے۔ مسلسل چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعاء اور دوسرے مقامات پر حجور قبیلے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر رکھی ہے۔

گذشتہ روز حجور قبیلے کے ایک سرکردہ رہ نما قاسم عمیر اور دیگر کئی شہریوں کو صنعاء سے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ حجور قبیلے کے خلاف حوثی ملیشیا کی تازہ کریک ڈاون مہم چند ہفتے قبل حوثیوں اور اس قبیلے کےدرمیان ہونے والی لڑائی کے بعد شروع کی گئی ہے۔ یمن کی آئینی حکومت کی وفادار سیکیورٹی فورسز اور عرب اتحادی فوج نے بھی حجور قبیلے کے مزاحمت کاروں کو ہرممکن مدد فراہم کی تاکہ حوثیوں کو شکست دی جاسکے۔ حجۃ گورنری میں حوثی باغیوں کو حجور قبیلے کو شکست دینے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں