دبئی: خواتین اور نوجوان "ورلڈ گورنمنٹ سمٹ" کے ایجنڈے کا اہم موضوع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی میں اتوار کے روز ساتویں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کا آغاز ہوا۔ عالمی سطح پر اس سب سے بڑے حکومتی اجتماع میں 140 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے 4000 سے زیادہ افراد شریک ہیں۔ شرکاء میں ریاستوں اور حکومتوں کے سربراہان بھی شامل ہیں۔

اجتماع کے شرکاء کے ایجنڈے میں دنیا بھر کے کروڑوں نوجوانوں کی امیدوں اور توقعات کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔ یہ ایونٹ انسانیت کے لیے بہتر مستقبل کا خاکہ تیار کرنے کے واسطے ایک تاریخی موقع ہے۔

یہ اجتماع حکومتی اداروں کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں وہ ایک دوسرے کے کامیاب تجربات سے آگاہ ہو سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے اقتصادی اور سماجی چیلنجوں کو زیر بحث لایا جائے گا۔ علاوہ ازیں پائیدار ترقی کے اہداف کو یقینی بنانے اور بہتر مستقبل کی تعمیر کے واسطے دنیا کی اقوام کی توقعات پوری کرنے کے امکانات پر بات کی جائے گی۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس اجتماع میں 600 سے زیادہ شخصیات اور ماہرین مرکزی بات چیت میں شریک ہوں گی۔ ان کے علاوہ دنیا کی اہم کمپنیوں کے 120 کے قریب سربراہان اور ذمے داران بھی موجود ہوں گے۔

اس سال کے اجلاس میں دنیا بھر میں سماجی ترقی کے سلسلے میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔

اجلاس کے اختتام پر 20 سے زیادہ رپورٹیں جاری کی جائیں گی جو مستقبل میں حکومتی کام کے امور میں عالمی مرجع ثابت ہوں گی۔ ان میں شامل اعداد و شمار اور تجزیے دنیا بھر میں فیصلہ کرنے والوں اور ذمے داران کو مستقبل کے لیے آفاقی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں