عسکری قوت بڑھانے اور میزائل پروگرام جاری رکھنے پر عمل پیرا رہیں گے : روحانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے سرکاری ٹی وی نے پیر کے روز صدر حسن روحانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرچہ دشمن ممالک کی جانب سے ایران کی دفاعی کاوش کی سرکوبی کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ، تاہم ایران اپنی عسکری قوت کو مضبوط بنانے اور بیلسٹک میزائل پروگرام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایرانی انقلاب کی چالیس ویں سال گرہ کے موقع پر آزادی اسکوائر میں لاکھوں افراد کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے روحانی کا کہنا تھا کہ "مختلف نوعیت کے میزائلوں کے حوالے سے پیش رفت کے لیے ہم نے نہ اجازت طلب کی اور نہ کریں گے۔ ہم اپنی عسکری قوت کا سفر جاری رکھیں گے"۔

ایرانی صدر کے مطابق ایران کے خلاف امریکی "سازش" کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات کے باوجود ایران امریکی پابندیوں کو شکست دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں