مصری ٹیلی وژن کی عمارت کے دروازے پر شیر کے حملے میں خاتون جرنلسٹ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں سرکاری ٹیلی وژن کی عمارت پر ایک شیر نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک مصری خاتون صحافی زخمی ہو گئی۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب یہ شیر اپنے تربیت کار کے ہمراہ مصری ٹیلی وژن کی عمارت میں داخل ہونے کے انتظار میں گیٹ نمبر 15 پر کھڑا تھا۔ اس شیر کو ٹی وی پروگرام "البنات حكايات" کے دوران اسکرین پر نمودار ہونا تھا۔

شیر اور اس کا تربیت کار ریکارڈنگ میں شریک ہونے کے لیے پہنچے تو سکیورٹی ذمے داران نے شیر کو پنجرے کے بغیر عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا۔ پروگرام تیار کرنے والوں کے سکیورٹی ذمے داران کے ساتھ مذاکرات کے دوران شیر نے پروگرام کی ایڈیٹر لمیاء شاہین پر حملہ کر دیا جس سے اس کا ہاتھ زخمی ہو گیا جب کہ وہاں موجود لوگوں میں خوف پھیل گیا۔

مصری ٹیلی وژن کے ایک ذمے دار ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ لمیاء کو طبی مرکز منتقل کر کے ضروری ویکسین دے گئی جس کے بعد انہوں نے پروگرام کے حوالے سے کام جاری رکھا۔ مزید برآں عمارت میں شیر کے داخلے کو مسترد کر دیا گیا اور پروگرام میں اس کی شرکت کو منسوخ کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں