.

شہزادہ محمد بن سلمان کی کعبہ شریف کے اندر نماز کی ادائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حالیہ چند تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں وہ انہیں کعبہ شریف کے اندر نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصاویر حرم مکی میں تعمیر وتوسیع کے منصوبہ کے جائزہ کے لئے ان کی الحرم الشریف آمد کے موقع پر لی گئی ہیں۔ انہی بعض تصاویر میں وہ کعبہ اللہ کو غسل دینے کی سعادت حاصل کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کے روز مسجد حرام کی زیارت کی۔ اس موقع پر انھوں نے مسجد حرام میں توسیع کے کام اور متعمرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ شہزادہ محمد نے کعبہ اللہ کا طواف کیا اور چھت پر بھی گئے۔