.

لیبیا کی سرکاری فوج نے الشرارہ آئل فیلڈ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے الشرارہ آئل فیلڈ کی تمام تنصیبات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لےلیا ہے۔

لیبی فوج کے ترجمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ مسلح افواج نے بغیر کسی لڑائی کے الشرارہ آئل فیلڈ کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کے لینے کے بعد وہاں پرکام کرنے والے عملے کو محفوظ کرلیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں آئل فیلڈ کی انتظامیہ نے فوج کی بھرپور معاونت کی۔

درایں اثناء لیبی فوج کے آپریشن کنٹرول روم کے انچارج میجر جنرل عبدالسلام الحاسی نے 'العربیہ' سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ فوج نے الشرارہ آئل فیلڈ، اس کے تیل کے تمام کنووں، پائپ لائنوں اور دیگر اہم تنصیبات کو مکمل طورپر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئل فیلڈ کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے تاکہ شدت پسندوں کے حملوں سے اسے بچایا جا سکے۔