.

حوثیوں نے الحدیدہ میں غلے کے گوداموں پردوبارہ حملے شروع کردیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران نوازحوثی ملیشیا نے عوام دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساحلی شہر الحدیدہ کی فلور ملوں کے بنائے گئے غلے کے گوداموں پر دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الحدیدہ میں غلے کے گوداموں پرحوثی ملیشیا کا چند ہفتوں میں یہ تیسرا حملہ ہے۔

یمن کے عسکری ذریعےکے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے الحدیدہ میں خوراک کے ڈپووں کو دانستہ طورپر نشانہ بنا کر اقوام متحدہ کے امدادی آپریشن کو متاثر کرنے اورعوام کوغربت و افلاس میں متبلا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے الحدیدہ میں عالمی ادارہ خوراک کے قائم کردہ گوداموں کو ھاون راکٹون سے نشانہ بنا کر غلے کو تلف کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔

حوثیوں کی طرف سے بحر الاحمر میں موجود خوراک کے گوداموں کو ہاون راکٹ حملوں کا نشانہ بنائے جانے سے ذخیرہ شدہ گندم کی بڑی مقدار تباہ ہوگئی۔

گذشتہ ماہ حوثی باغیوں کی طرف سے بحر الاحمر میں خوراک کے دو گوداموں پر راکٹ حملے کرکے انہیں تباہ کیا گیا۔ حوثیوں کی راکٹ باری سے غلے کے گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں گندم اور دیگراجناس جل کر راکھ ہوگئی۔