.

ناقابل یقین:عراقی خاتون کے ہاں بیک وقت سات بچوں کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا کے مختلف حصوں سے بیک وقت ایک سے زاید بچوں کی پیدائش کی خبریں معمول ہیں مگر عراق میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کے صوبہ دیالی کے البتول اسپتال میں لائی گئی ایک خاتون نے یکے بعد دیگر سات بچوں کو بیک وقت جنم دیا۔ عراق کی سرزمین پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ساتوں بچوں کی ماں ضلع دیالی کی ہیں۔ ماں اور بچے سب تندرست اور صحت مند ہیں۔

دیالی کمشنری کے شعبہ صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ البتول اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے سات بچوں میں چھے بچے اور ایک بچی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش فطری طریقے پرعمل میں آئی۔ دیالی کے محکمہ صحت کے ترجمان فارس الغزاوی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش کا واقعہ شہہ سرخیوں کا موضوع بنا رہا ہے۔